جمعیت علمائے اسلام ف چینی وزیراعظم وین جیا باؤ کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرحکومتی بینچوں پربیھٹےگی جبکہ پیر کو اپوزیشن بینچوں پر بیھٹنے کیلئےدرخواست دے گی

جے یو آئی (ف) کے رہنماء و سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمن نے پارٹی قیادت سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہےکہ چونکہ چینی وزیراعظم وین جیا باؤ پاک ،چین دوستی کی علامت کے طورپر پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں،اس لیے دونوں ممالک کے عوام کی رائے کے احترام میں جے یو آئی نہ صرف حکومت کے خلاف کسی قسم کا احتجاج نہیں کرے گی بلکہ اتوار کے روز حکومتی بینچوں پر بیھٹے گی، سوموار کو سپیکر چیمبر کو جے یو آئی کو اپوزیشن بنیچ آلاٹ کیے جانے کی درخواست دی جائے گی جس کا فیصلہ ہوتے ہی جے یو آئی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن