گیس لوڈمینجمنٹ پلان کےتحت کراچی سمیت سندھ بھرمیں سوئی سدرن گیس کی جانب سےسردیوں میں چوبیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے،جس کا اطلاق آج صبح نو بجے سے ہفتے کی صبح نو بجے تک ہوگا۔جمعرات کے روز سوئی گیس اور سی این جی ایسویسی ایشن کےدرمیان مزاکرات میں سی این جی اسٹیشنزکو چوبیس گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس سے قبل صوبے میں گزشتہ ہفتے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔ اس حوالے سے سی این جی اسیٹشنز مالکان کاکہنا ہے کہ وہ سی این جی اسٹیشنز بند نہیں کرناچاہتے تاہم حکومت کی جانب سے زبردستی ایسا کرایا جارہا ہے۔دوسری طرف سی این جی کی بندش سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، گزشتہ رات سے ہی سی این جی سٹیشنز کےسامنےگیس بھروانے والوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں۔جبکہ جو افراد سی این جی حاصل نہیں کرسکے وہ یا تو اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں یا پھر اُنہیں مہنگا ڈیزل یا پیٹرول استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔سی این جی کی بندش کے بعد شہر کی سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔