روس کے چھیالیس سالہ بزنس مین میخیل پروکھوروو نے وزیراعظم ولادیمیر پوٹن کے مقابلے میں صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ میخیل نے دارالحکومت ماسکو میں الیکشن کمیشن کے آفس میں صدر کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ روس کی تیسری امیر ترین شخصیت قرار دیئے گئے میخیل کو الیکشن مہم کے لیے بیس لاکھ ڈالر درکار ہوں گے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ انتخابات میں ایک بڑا مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ میخیل کا کہنا ہے کہ صدارتی آفس کی ایک ٹرم پانچ سال جبکہ کل عرصہ دس سال سے زائد نہیں ہونا چاہیئے۔ صدارتی انتخاب میں میخیل حکمران جماعت کے وزیراعظم ولادیمیر پوٹن کے مد مقابل ہوں گے۔ آئندہ الیکشن میں وزیراعظم ولادیمیرپوٹن خود صدارت جبکہ صدر دمتری میدوف وزیراعظم کے منصب کے لیے میدان میں اتریں گے۔