لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے پراعتراض وزیراعظم کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جبکہ صدر اور وزیراعظم معاملہ دبانا چاہتے تھے۔ ان کاکہناتھا کہ میمو اسکینڈل میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹرجنرل شجاع پاشا سمیت جو بھی قصوروار ہیں انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ صوبائی وزیرقانون کاایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جمہوری عمل اورآئین کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، میمو کی حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے۔