مسلم لیگ ن کےصدرمیاں نوازشریف نے میمو گیٹ سیکنڈل میں سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی ہے ۔

Dec 16, 2011 | 17:36

سفیر یاؤ جنگ
میاں نوازشریف کی طرف سےدرخواست ن لیگ کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے جمع کرائی ہے۔ درخواست چار صحفات پر مشتمل ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میمو کیس میں واجد شمس الحسن اور دو صحافیوں شاھین صبہائی اور محمد مالک کو بھی فریق بنایا جائے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ڈی جی آئی ایس آئی ،آرمی چیف اور وفاقی حکومت کی طرف سے دائر جوابات کی کاپیاں فریقین کو جاری کر دی ہیں جبکہ صدر مملکت کی طرف سے ابھی تک سپریم کورٹ میں جواب داخل نہیں کرایا گیا ہے۔
مزیدخبریں