مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نےصدر زرداری، وزیر اعظم اور پوری پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے کامطالبہ کردیا

ملتان کےنواحی علاقہ خیر پور بھٹہ میں مسلم لیگ ن کےزیراہتمام سقوط دھاکہ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےمخدوم جاوید ہاشمی نےکہاکہ میمواورکرپشن کےمیگاسکینڈلزکےبعد قوم صدر اور وزیر اعظم سے استعفی مانگ رہی ہے۔ میموگیٹ معاملہ معمولی نہیں اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ نہ کچھ ہونے والاہے، انہوں نے جلسے کے شرکاء سے حکومت کے استعفے کے بارےمیں کہاتوجلسے میں شریک شہریوں نے ان کے مطالبے کی تائید کی
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اکاﺅنٹس میں لوٹی ہوئی پاکستانی رقم اب ملک واپس لانا ہو گی ورنہ عوام کا سیلاب حکمرانوں کو ایوان سے باہر نکال دے گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ چالیس سال قبل المناک سانحہ میں پاکستان کا دو لخت ہونا آج بھی محب وطن پاکستانیوں کو رلا دیتا ہے ، ادھر تم ، ادھر تم کے نعرے نے پاکستان کو دوحصوں میں تقسیم کیا

ای پیپر دی نیشن