افغان مفاہمی عمل: پاکستان افغانستان نے دہشت گردوں کی فہرست سے طالبان رہنماﺅں کے نام نکلوانے کی کوششیں شروع کر دیں

واشنگٹن(آن لائن)افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان اور افغانستان ایک اہم پیش رفت کررہے ہیں جس کے تحت طالبان رہنماﺅں کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگردوں کی لسٹ سے مٹ جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے افغان امن کونسل کے سینئر ر کن عزیز اللہ دین محمد نے کہا کہ مجوزہ منصوبہ سے طالبان افغانستان کے قومی اور صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہو جائیں گے لیکن اس سے قبل طالبان کو القاعدہ سے لاتعلقی ، تشدد کا خاتمہ اور افغان آئین کا احترام ثابت کرنا ہوگا ۔ دریں اثناءبعض امریکی عہدیداروں نے نئی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے تحفظات ظاہر کئے ہیں اس سے افغان امن عمل میں امریکہ کا کردار محدود ہوجائے گا ۔عہدیداروں کے مطابق واشنگٹن ایسے امن مذاکرات کی حمایت کرے گا جس میں اسلام آباد اور کابل براہ راست شریک ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن