کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں الطاف کے حق میں مظاہرے‘ کشیدگی‘6 جاں بحق

کراچی/ لندن (نمائندہ نوائے وقت/سٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسیاں) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاںبحق، رینجرز اور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، ہوائی فائرنگ اور زبردستی دکانیں بند کروانے والے ملزمان سمیت 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سعیدآباد کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا سی آئی ڈی پولیس اہلکار سہیل کی لاش سپارکو روڈ سے برآمد ہو گئی جب کہ اس کے ساتھی خرم کی نعش دھوبی گھاٹ کے قریب سے ملی جب کہ بنارس پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کے اے ایس آئی محسن کو قتل کر دیا۔ سی آئی ڈی کے دو اہلکار خرم اور سہیل گزشتہ روز سے لاپتہ تھے۔ دھوبی گھاٹ مرزا آدم خان روڈ کی قریب کچرا کنڈی سے 30سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی۔ زخمی پولیس اہلکار علی حسن دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں کراچی کے علاوہ حیدر آباد، نورکوٹ اور سندھ کے دیگر شہروں میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے گئے۔ کشیدگی کے باعث ہفتہ کوکاروبار زندگی مکمل طور پر معطل رہی، دکانیں، بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں، شہر کی صورتحال کے باعث کراچی بار کے انتخابات بھی ملتوی کر دئیے گئے، کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ دفاتر اور دیگر کاموں پر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری اور نجی دفاتر، سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی، کشیدہ صورتحال کے باعث کراچی بار کونسل کے سالانہ انتخابات ملتوی کر دئیے گئے، اب 19دسمبر کو ہوں گے۔ علاوہ ازیں کراچی میں نمائش چورنگی پر ہفتہ کو علی الصبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایم اے جناح روڈ پر شیعہ علماءکونسل کے دھرنے کے شرکاءمیں بھگدڑ مچ گئی۔ گورنر اور وزیراعلی نے نوٹس لے کر کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کی ہدایت کر دی۔ ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کیلئے لیاقت آباد اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے مظاہرے کئے۔ احتجاج میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے احتجاج کے دوران شہریوں نے پتلوں کو بھی نذر آتش کیا۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام میں جو جذبات پائے جاتے ہیں اس کی کھلے دل سے قدر کرتے ہیں، عوام احتجاج کو ہر قیمت پر پُرامن رکھیں۔ فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ متحدہ کے رکن انور کو کالی پہاڑی کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...