”منہ پھٹ“ رحمن ملک نے ممبئی حملوں کا سانحہ بابری مسجد سے موازنہ کیا: بھارتی اخبارات


نئی دہلی (نیٹ نیوز + بی بی سی) بیشتر بھارتی اخبارات نے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دورہ بھارت کے حوالے سے صفحہ اول پر جو خبریں شائع کی ہیں ان میں اس پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے کہ انہوں نے ممبئی حملے کو بابری مسجد کے انہدام سے موازنہ کر کے ماحول کو سازگار نہیں بنایا۔ ”دی انڈین ایکسپریس“ کی سرخی ہے ”ملک نے ویزا معاہدے میں تلخی گھولی“ اخبار نے لکھا ہے ممبئی حملے کا بابری مسجد کے سانحہ سے موازنہ کیا اور کہا کہ کیپٹن سوراب کالیا کی ہلاکت موسم کے سبب ہوئی ہو گی۔ انگریزی اخبار ”دی پائینئر“ کی سرخی ہے ”ملک نے کارگل کے ہیرو کی توہین کی اور کہا کہ شاید موسم کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہو گی“۔ اخبار نے ویزا میں نرمی کی پالیسی کے اہم پہلو کو بھی اجاگر کیا۔ ہندوستان ٹائمز کی سرخی ہے ”قصاب کے الفاظ حافظ سعید کی گرفتاری کے لئے ناکافی“۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی رہنما امن و محبت لے کر تو آئے مگر ممبئی حملوں پر کچھ بھی نہیں لائے۔ ”ٹائمز آف انڈیا“ کی سرخی ہے ”منہ پھٹ رحمن ملک نے ممبئی حملوں کا بابری مسجد کے سانحہ کے ساتھ موازنہ کیا“۔ اخبار کی ذیلی سرخی ہے ”بھارت پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کو دھچکا“۔ دی ہندو نے حافظ سعید کے پہلو کو اجاگر کیا اور رحمن ملک کے اس بیان کو سرخی بنایا کہ ”حافظ سعید کے خلاف کارروائی کے لئے قابل اعتبار شواہد نہیں“۔ رحمن ملک بھارت کے دورہ پر ویزا پالیسیوں میں کی گئی نرمیوں کے اعلان کے لئے بھارت کے دورہ پر آئے ہیں جو انہوں نے گذشتہ شب کیا تھا لیکن اس پہلو کو اجاگر کرنے کی بجائے بھارتی ذرائع ابلاغ نے ان کے متنازعہ بیانات کو شائع کیا اس پر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب رحمن ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے سانحہ بابری مسجد کا ممبئی حملوں سے موازنہ نہیں کیا ان کے بیانات کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ بھارتی راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ارون جیٹلی نے کارگل جنگ میں بھارتی فوج کی ہلاکت کے بارے میں بیان پر رحمن ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راجیہ سبھا اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر رحمن ملک کو کیپٹن کالیا کی موت کا سبب معلوم نہیں تو انہوں نے خراب موسم کو موت کی وجہ کیوں قرار دیا۔ جیٹلی نے کہا کہ جب رحمن ملک یہ بیان دے رہے تھے تو ان کے بھارتی ہم منصب کی ذمہ داری تھی کہ وہ فوری طور پر ان کا بیان مسترد کرتے اور اس کا جواب دیتے واضح رہے کہ رحمن ملک نے کہا تھا کہ کارگل جنگ میں بھارتی کیپٹن کی موت گولی لگنے سے نہیں بلکہ شاید خراب موسم کے باعث ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...