بھارتی فضائیہ کی مداخلت‘ رحمن ملک طے شدہ ہوائی اڈے پر نہ اتر سکے

Dec 16, 2012


نئی دہلی (آن لائن) بھارتی فضائیہ کی مداخلت کے باعث وزیر داخلہ رحمن ملک گزشتہ روز نئی دہلی پہنچنے پر طے شدہ ہوائی اڈے پر نہ اتر سکے اور ان کے جہاز کو دوسرے ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رحمن ملک کے متعلقہ اہلکاروں نے اسلام آباد سے اطلاع دی تھی کہ وہ دہلی کے پالم ٹیکنیکل ائر پورٹ پر کسی بھی وقت اتر سکتے ہیں یہ ائر پورٹ وی آئی پیز کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن ہوائی اڈے پر بھارتی فضائیہ کا مکمل کنٹرول ہے اور ان کی طرف اجازت نہ ملنے پر وفاقی وزیر کے طیارے کو دہلی کے ٹی تھری بین الاقوامی اڈے پر اتارا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اس طیارے پر رحمن ملک موجود ہیں۔

مزیدخبریں