لاہور (این این آئی + آئی این پی) پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کے لئے وزیراعظم آج لاہور پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج قصور میں جلسے سے خطاب کے بعد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف لاہور پہنچیں گے جہاں پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی لاہور آمد کا مقصد پارٹی کے ناراض ارکان کو راضی کرنا ہے جن میں سمیع اللہ خان، ان کی اہلیہ عظمیٰ بخاری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار شامل ہیں۔ ناراض پارٹی کارکنوں کو منانے کے لئے ان کے روکے گئے فنڈز بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہا¶س لاہور میں آج ہونے والے پیپلز پارٹی پنجاب کے اجلاس میں حالیہ ضمنی انتحابات کے نتائج، آئندہ انتخابات میں پارٹی کی مضبوطی اور خصوصاً بعض ارکان کے استعفوں اور ناراضگی کے امور زیر بحث آئیں گے۔ وزیراعظم پاکستان نے خرابی موسم کے باعث دورہ باغ اور راولاکوٹ ملتوی کر دیا اور اب 3 جنوری کو راولاکوٹ میں میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے، باغ کا ابھی شیڈول نہیں دیا۔
وزیراعظم ناراض کارکنوں کو منانے آج لاہور آئیں گے، قصور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
Dec 16, 2012