بھارت پاکستان کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا


لاہور +لدھیانہ (کامرس رپورٹر+آئی اےن پی) بھارت نے تیسرے کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو 59 کے مقابلے میں 22 کے سکور سے شکست دے کر ایشیاءکپ میں اپنی ہار کا بدلہ چکا تے ہوئے مسلسل تیسری بار عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا‘ فاتح بھارت کو دو جبکہ رنر اپ پاکستان کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا گیا۔ بھارت کے 10 پوائنٹ کے بعد پاکستان کو واحد پوائنٹ ملا۔ پہلے ہاف پر پاکستان کےخلاف 9-33کی سبقت حاصل تھی۔ اختتامی تقریب میں نامور بھارتی گلوکاروں اور اداکاراﺅں نے شائقین کو پرفارمنس سے محظوظ کیا ۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں کی قیادت میں 4رُکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستہ گرونانک سٹیڈیم لدھیانہ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے کبڈی میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے بھارت گیا۔ وفد میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان، سنیٹر کامران مائیکل، ممبر قومی اسمبلی خرم دستگیر اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک جہانزیب وارن شامل تھے۔ وفد آج وطن واپس پہنچے گا۔ رانا ثنا اللہ خاں نے کہا کہ کھیل فروغ تعلقات کا م¶ثر ذریعہ ہیں۔ کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے۔ ہم جذبہ خیر سگالی کے تحت ہمسایہ ملک جارہے ہیں۔ مسائل کا حل جنگ میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نظریہ افہام و تفہیم ہے جس سے اس خطہ کا ماحول بہتر ہوتا نظر آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...