ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا

Dec 16, 2012


لاہور (آئی اےن پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کا دو روزہ تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو رہا ہے جو دو دن تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم سترہ دسمبر کی رات دوہا کے لئے روانہ ہو گی۔ اٹھارہ اور انیس دسمبر کو قومی ٹیم دوہا میں ہی پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ بیس دسمبر سے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

مزیدخبریں