مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں آب زمزم کا ایک پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے اس سلسلے میں ایک کمپنی کے ساتھ 20 ملین ریال کا معاہدہ کیا ہے۔ زمزم کمپنی کے انچارج سلیمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حج کے دوران عازمین حج کو زمزم بوتلوں میں فراہم کیاجائیگا اور یہ پلانٹ چند مہینوں کے اندر تیار کیاجائیگا۔اس میں پانی صاف کرنے کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائیگا۔ ایک گھنٹے میں 12ہزار بوتلیں تیار کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی رہائش گاہوں پر پانی دستیاب ہوگا۔