پتوکی کے شاہد نذیر کا ”ون پونڈ فش“ گانا ویڈیو سپرہٹ ہو گیا


پتوکی (اے ایف پی) برطانیہ میں مچھلی فروخت کرنے کیلئے گا گا کر تشہیری مہم چلانے والے پاکستانی جس کا انٹرنیٹ پر گانا بڑا مقبول ہوا ہے۔ اس کے خاندان بالخصوص والدہ نے دعا کی ہے کہ ان کے بیٹے کا گانا کرسمس کا اول نمبر کا گیت بنکر ابھرے۔ شاہد نذیر بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنی بیوی اور چار بچوں کو پتوکی چھوڑ کر گیا ہے۔ گانے کے بول ”کم آن لیڈیز کم آن لیڈیز، ون پونڈ فش ویری ویری گڈ، ویری ویری چیپ ون پونڈ فش“ ہیں۔ شاہد نذیر کی والدہ کلثوم خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے وہ بیٹے کی کامیابی کیلئے دعا کرتی اور روزے رکھتی ہے۔ شوہر کو ویڈیو میں نیم برہنہ لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھ کر بیوی کاشفہ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کیلئے گانے کے ایسے منظر کی ضرورت تھی۔ پتوکی میں لوگ انہیں ونڈ پونڈ فیملی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن