پی پی کے ورکر سچ بولنے لگے تو شریف برادران منہ چھپاتے پھریں گے: وٹو

قصور (نامہ نگار) وفاقی وزےر اور پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہا کہ زرداری آئےنی صدر ہےں اور وزےراعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف ان کو ٹارگٹ بنا کر ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے رہتے ہےں جوکہ اےک غےر اخلاقی اور نامناسب بات ہے۔ وزےر اعلیٰ کو ےہ جان لےنا چاہےے کہ ان کے بارے مےں اگر پےپلز پارٹی کے ورکروں نے سچ بولنا شروع کر دےا تو وہ منہ چھپاتے پھرےں گے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے آج قصور مےں ہونے والے وزےراعظم پاکستان کے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لےنے کے بعد پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ منظور وٹو نے مزےد کہا کہ الےکشن کا بگل بج چکا ہے اور انشاءاللہ پورے ملک مےں پاکستان پےپلز پارٹی اور ان کے اتحادی جےتےں گے۔ محترمہ بے نظےر بھٹو کی شہادت کے روز 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش مےں بھی اےک ورکر کا تارےخی اجتماع ہو گا جس مےں بلا ول بھٹو پہلی دفعہ بطور چےئرمےن خطاب کرےں گے۔ سندھ مےں پی پی پی اور اےم کےو اےم واضح اکثرےت سے جےتے گی جبکہ خےبر پی کے مےں پی پی پی اور اسکے اتحادی واضح اکثرےت سے جیتےں گے۔ دہشت گردوں نے پشاور کو خالی کرنے کا 48 گھنٹوں کا نوٹس دے دےا تھا لےکن اس کے باوجود دہشت گردوں کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دےا گےا۔ جہاں تک پنجاب کے معاملات کا تعلق ہے وزےراعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور کی اےک سٹرک پر لگا دےا ہے اور اےسے لگتا ہے کہ وہ پنجاب کے نہےں بلکہ صرف فےروزپور روڈ کے 28 کلومےٹر کے علاقہ کے وزےراعلیٰ ہےں۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم، مہر محمد عاشق، حاجی محمد منشائ، چوہدری معظم، ےسٰےن نمبردار، صادق حسےن جعفری، صوفی نذےر احمد، محمد آصف، رانا عبدالشکور اور محمد صادق بھی موجود تھے۔ آئی این پی کے مطابق منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، ہر صورت آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو گی، ن لیگ کی سیاسی کشتی کو سوراخ ہو چکا ہے جب ڈوبے گی تو شریف برادران کو بھی تارے نظر آ جائیں گے، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، نگران وزیراعظم پر اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق ہو جائے گا، پنجاب میں ہونیوالی کرپشن کے ذمہ دار شہباز شریف اور انکی ٹیم ہے۔ وٹو نے کہا ہے کہ 17 مارچ کو ملک میں نگران حکومت قائم کر دی جائیگی اور عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے، دہشت گردوں کی سازشیں کامیاب ہونگی اور نہ ہی پاکستان کو کوئی خطرہ ہے، (ق) لیگ کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، ہر صورت آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن