صدراوروزیراعظم آزاد کشمیرحریت کانفرنس کے رہنماؤں کے اعزاز میںظہرانہ اور عشائیہ دیں گے،آزاد کشمیر کے اپوزیشن رہنماؤں نے دونوں تقاریب کےبائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

صدرآزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ اورعشا ئیہ دینگے۔ان تقاریب میں سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر کے سابق صدر، وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سردارسکندر حیات خان سمیت آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کےامیر عبدالرشید ترابی نے ان دونوں تقا ریب میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے حریت رہنماؤں کو پونے پانچ سال کے بعد اپنے سیاسی مقا صد کے لیے مدعو کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن