لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کی یلغار کی وجہ سے ہی ہمارے حکمران انہی کی زبان بولنے لگ جاتے ہیں ،سابقہ حکمرانوں نے نیٹو سپلائی کو روٹ دیا جو آج بھی جاری ہے،ساری دنیا کی دولت بلوچستان میں پڑی ہے،مگر پھر بھی عمران خان ہمیں بارڈر پر مشترکہ پاور پلانٹ دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہو گی،امت مسلمہ کو خود دا اور عقیدہ توحیدکو تھام کر دین اسلام کا پیرو کار بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعۃالدعوۃ شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام دوروزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ سے شعبہ تعلیم کے مدیر انجینئر نوید قمر، ماہرین تعلیم سلمان آصف صدیقی،ڈاکٹر نذر جمیل،عبدالمتین و دیگر نے خطاب کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی علم کے ذریعے آتی ہے،امت مسلمہ کو غیروں کی ثقافتی یلغار سے بچا کر اسلام کے دفاع کے لئے کھڑا کرنا ہے ۔