لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و سماجی ورکراور پی پی 147کی یو سی 111 کے امیدوار برائے چیئرمین مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہو کر علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،سینئر مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز کے ویژن کو عمل جامہ پہنائیں گے وہ گزشتہ روزوارث روڈ پر فاطمہ جناح کورٹرز میں کارنر میٹنگ اور جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔