لاہور (خصوصی نامہ نگار) حسینہ واجد آ نے والے انتخابا ت میں اپنی شکست دیکھ کربوکھلاہٹ کا شکا ر ہو چکی ہیں، عبدالقادر ملا کا خون ضرور رنگ لا ئے گا۔ میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ حسینہ واجد کو یا د رکھنا چاہیے کہ غلطیا ں کبھی با نجھ نہیں ہو تیں اگر ان کو درست نہ کیا جائے تو تا ریخ ان کو دھراتی رہتی ہے ۔چو دہ اگست 1947کو لا کھو ںمظلو مو ں کی لا زوال جا نی قربانیوں کے بعد عالمی نقشے پر جب پا کستان ابھر ا تو وہ آ با دی کے اعتبا ر سے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت تھا لیکن صر ف چوبیس سا ل بعد مشرقی اور مغر بی پا کستان کے چند خودغر ض سیا ستدانوں کی نا عاقبت اندیشانہ پا لیسیو ں اور فیصلو ں کی بنا پر مشرقی پا کستا ن بنگلہ دیش بن گیا ۔