چکوال (نوائے وقت رپورٹ) چکوال میں بی بی اےکا طالب علم غربت کی وجہ سے لوگوں کے بوٹ پالش اور جوتوں کی مرمت کرکے گزارہ کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق غربت کے ہاتھوں تنگ تعلیم کی مدد سے مستقبل سنوارنے کا خواب آنکھوں میں سجائے باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ابراہیم دن بھر میں تین سے چار سو روپے کما لیتا ہے۔ ابراہیم گورنمنٹ مینجمنٹ کالج خار سے بی بی اے سے فائنل کا امتحان دیکر آیا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ 2008ءسے 2010ءتک ایجنسی میں خراب حالات کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ ابراہیم ایم بی اے کرنے کا خواہشمند ہے، اس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسے مناسب نوکری دیدی جائے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کی خواہش پوری کر سکے۔
بی بی اے کا طالب علم
چکوال میں بی بی اے کا طالب علم غربت کے ہاتھوں بوٹ پالش کرنے پر مجبور
چکوال میں بی بی اے کا طالب علم غربت کے ہاتھوں بوٹ پالش کرنے پر مجبور
Dec 16, 2013