پرتھ (اے پی پی) ایشز سیریز، آسٹریلیا کی پرتھ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لئے اور 369 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، ڈیوڈ وارنر نے 112 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ رائن ہیرس اور پیٹر سڈل نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو شین واٹسن 29 اور سٹیون سمتھ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔