ہاکی کو عروج پر لے جانے کا پروگرام تیار کر لیا: اختر رسول

ہاکی کو عروج پر لے جانے کا پروگرام تیار کر لیا: اختر رسول

Dec 16, 2013

لاہور (حافظ محمد عمران) پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے صدر چودھری اختررسول نے کہا ہے کہ ہاکی کو درپےش چےلنج اگرچہ گمبھےر ہےں مگر ہم ان سے نپٹنے کی اہلےت رکھتے ہےں اور انشاءاللہ اس مقصد مےں کامےاب ہونگے۔ وہ وقت نےوز کے پروگرام گےم بےٹ مےں اظہار خےال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہاکی کے زوال کی بنےادی وجہ کا پتہ لگا لےا ہے اور وہ ےہ ہے کہ سکول ، کالج کی ہاکی ختم ہونے سے ہمےں پڑھے لکھے کھلاڑی نہےں مل رہے جس کی وجہ سے ہاکی نےچے جارہی ہے۔ کوئی بھی کھےل فنڈز کے بغےر ترقی نہےں کرسکتا، ہمارے پاس ہاکی کو نئے سرے سے عروج کی طرف لے جانے کا بہترےن پلان موجود ہے اگر حکومت مدد کرے تو مےں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے جاﺅں گا۔ اولمپئےن شہناز شےخ نے کہا کہ ہاکی کے موجودہ زوال پر دُکھ ہوتا ہے اور ہم اس کی بحالی کے لےے کام کرنے کو تےار ہےں۔ اولمپئےن اور ہاکی کوچ خواجہ جنےد نے کہا کہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ ہماری ہاکی اس وقت ”ڈوب“ رہی ہے اور اگر ہم نے اب بھی اس کی طرف سنجےدگی سے توجہ نہ دی تو بہت جلد ہمارا نام بھی انٹرنےشنل ہاکی مےں کہےں نظر نہےں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جونئےرہاکی ٹےم کی ورلڈ کپ مےں شرمناک پرفارمنس پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے لےے لمحہ¿ فکرےہ ہے۔

مزیدخبریں