لاہور (سپورٹس رپورٹر) 10 واں جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جرمنی نے چھٹی مرتبہ جیت لیا نئی دہلی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن جرمن نے فرانس کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی دونوں ٹیموں کے درمیان وقفہ تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا اس سے قبل تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں ہالینڈ نے ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے میں 7-2 سے شکست دیکر وکٹری سٹینڈ پر رسائی حاصل کی آسٹریلیا نے پنلٹی شوٹ آﺅٹ پر بیلجیئم کے خلاف 3-2 سے کامیابی سمیٹی۔ نیوزی لینڈ نے کوریا کو 4-2 سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی ٹورنامنٹ میں کوریا نے آٹھویں، پاکستان نے 9 ویں، بھارت نے دسویں، ارجنٹیا نے 11 ویں، جنوبی افریقہ نے 12 ویں، سپین نے 13ویں، انگلینڈ نے 14 ویں، مصر نے 15 ویں اور کینیڈا نے 16 ویں پوزیشن حاصل کی۔
جرمنی نے فرانس کو ہرا کر چھٹی مرتبہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ جیت لیا
جرمنی نے فرانس کو ہرا کر چھٹی مرتبہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ جیت لیا
Dec 16, 2013