پریدیڈنٹ ٹرافی : حبیب بینک نے پورٹ قاسم کو اننگز اور 60 رنز سے ہرا دیا‘ عمر گل کی 11 وکٹیں

پریدیڈنٹ ٹرافی : حبیب بینک نے پورٹ قاسم کو اننگز اور 60 رنز سے ہرا دیا‘ عمر گل کی 11 وکٹیں

Dec 16, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کے تیسرے روز سوئی گیس ٹیم نے سٹیٹ بنک کو جیت کے لیے 336 رنز کا ہدف دیدیا۔ سٹیٹ بنک کی ٹیم پہلی اننگز میں204 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ سوئی گیس کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 126 رنز بنا کر سٹیٹ بنک کی ٹیم کو جیت کےلیے 336 رنز کا ہدف دیدیا۔ سٹیٹ بنک نے ایک وکٹ پر 81 رنز بنا لیے اور مزید 255 رنز درکار ہیں جبکہ نو وکٹیں ا باقی ہیں۔ ا میچ پی ٹی وی کی ٹیم واپڈا کے ہاتھوں مشکلاس کا شکار ہے۔ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کےلیے مزید 234 رنز کی ضرورت جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ پی ٹی وی نے اپنی پہلی اننگز 21 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم 69 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پی ٹی وی نے دوسری اننگز کا آغاز کیا دن ختم ہونے تک 3 وکٹوں پر 172 رنز بنائے لیے تھے۔ پی ٹی وی کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 234 رنز کی مزید ضرورت ہے جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔ سیالکوٹ میںحبیب بنک نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو ایک اننگز اور ساٹھ رنز سے ہرادیا۔ پورٹ قاسم نے دوسری اننگز میںصرف 163رنز بنا کرآو¿ٹ ہو گئی۔ محمد وقاص نے 50رنز بنائے۔ حبیب بنک کے فاسٹ باو¿لر عمرگل نے 64رنز دیکر چھ کھلاڑیوں اور احسان عادل نے 36رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ عمر گل نے 76رنز دیکر گیارہ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ احسان عادل نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 65رنز بنائے تھے جبکہ حبیب بنک 288رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں