ملتان (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی پنجاب کے سپیشل کھلاڑیوں پر مشتمل 45 رکنی دستہ ملتان پہنچ گیا۔ کرکٹ، شطرنج، کبڈی، کشتی اور کبڈی کے سپیشل کھلاڑیوں کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا بھارتی کھلاڑی آج سے شروع ہونے والے تیسرے دوستی کپ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔سپیشل کھلاڑیوں کی ٹیموں کا ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا۔ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔