حکومت تحریک انصاف کے 22 دسمبر کے سونامی سے بوکھلاگئی ہے : شیریں مزاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی  سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تحریک انصاف کے 22 دسمبر کے سونامی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، مہنگائی قومی مسئلہ ہے، احتجاج ہر جماعت کا بنیادی حق ہے، وفاقی وزیر اطلاعات تحریک انصاف کے احتجاج سے ڈر گئے ہیں اس لئے ایسی باتیں کر رہے ہیں، لاہور کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، عمران خان قومی لیڈر ہیں جہاں چاہیں جلسہ کر سکتے ہیں۔ وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری  نے کہاکہ مہنگائی قومی مسئلہ ہے، احتجاج ہر جماعت کا بنیادی حق ہے۔ عمران خان قومی لیڈر ہیں جہاں چاہیں جلسہ کر سکتے ہیں، پرویز رشید عمران خان پر تنقید سے پہلے اپنا سیاسی قد بڑھائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...