شہریوں کو کئی میل پیدل سفر کرنا پڑا

Dec 16, 2014

لاہور (سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی طرف سے شہر میں مختلف مقامات کو بلاک کرنے خصوصاً داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کیوجہ سے عام شہری اور مسافر شدید پریشانی کا شکار رہے، دوسرے شہروں سے لاہور آنے اور جانے والے مسافر راستے کھلنے کے انتظار میں گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی کئی میل پیدل سفر طے کرنا پڑا۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ بند ہونے کی وجہ سے دوسرے شہروں سے لاہور آنے اور یہاں سے جانے والے مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ شام کے وقت داخلی اور خارجی راستے کھلنے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں شہر کی حدود میں داخل کیں اور باہر کے سفر کےلئے روانہ ہوئے۔
پیدل سفر

مزیدخبریں