دمشق‘ بیجنگ (بی بی سی+اے ایف پی) شام میں القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ النصرہ فرنٹ نے صوبہ ادلب میں واقع ایک اہم فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کئی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔حقوق انسانی کے ایک گروپ کے مطابق لڑائی میں کم از کم 31 فوجی ارو 12 جنگجوبھی مارے گئے ہیں۔سیرئین آبزرویٹری کے مطابق شدت پسند گروپ نے فوجی اڈے پر حملے میں ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور یہ ہتھیار اس نے گذشتہ ماہ مغرب کی حمایت یافتہ باغی تنظیم اسی آر ایف یا سیریئن ریولوشنری فرنٹ سے چھینے تھے۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 300 چینی شہری عراق اور شام میں داعش میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔
شام: القاعدہ گروپ کا فوجی اڈے پر قبضہ‘ لڑائی میں 31 اہلکار‘ 12 جنگجو ہلاک
Dec 16, 2014