مٹھی(نامہ نگار) تھر میں پیر کے روز بھی 4 معصوم بچے ہلاک ہوگئے۔ ان میں ننگر پارکر میں 15 دنوں کی حنیفہ دختر محمد قاسم، ڈیپلو میں سومار پاڑھوکی نومولود بچی، تحصیل ہسپتال ڈیپلو میںدو ماہ کا بچہ اویس ولد وسایو پاڑھو اور گائوں صابن کھوہی کا دس روز کا کیلاش دوران علاج سول ہسپتال مٹھی میں جانبر نہ ہو سکا۔