سراج الحق کی چودھری نثار، رحمان ملک سے ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان  سے ملاقات کی۔ اس دوران ملک میں جاری سیاسی بحران اور اس  سے پیدا شدہ صورتحال  پر غور کیا گیا، اس موقع پر سراج الحق  نے مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین  نے آمادگی کا اظہار کرکے سیاسی پختگی  کا ثبوت دیا ہے۔  امید ہے وہ سیاسی معاملات کو چوراہوں  کی بجائے مذاکرات  کی میز پر حل کریں گے اور بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ  الیکشن ریفارمز  ایسی ہونی چاہئیں کہ اگر کوئی دھاندلی  کرنا چاہے بھی تو ی کامیاب نہ ہو  سکے۔  انہوں  نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی  کو یقینی بنایا جائے۔  عدالتوں کو آزادانہ  فیصلوں کا اختیار ہونا چاہئے اور کوئی  فرد بھی خواہ وہ کسی  اعلی ترین  منصب پر ہی فائز کیوں نہ ہو قانون سے بالا نہیں ہونا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے سعودی عرب میں نامکمل  دستاویزات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہزاروں پاکستانی  شہریوں کی حالت زار پر تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا  کہ  وہ انکی فوری  رہائی اور وطن واپسی  کے لئے انتظامات کریں۔ انہوں  نے کہا کہ سعودی  جیلوں میں بند لوگوں  کے کیس سنے جا رہے ہیں اور نہ انہیں صفائی کا موقع دیا جا رہا ہے۔ سینکڑوں قیدی مختلف بیماریوں  میں مبتلا ہیں۔  دریں اثنا  امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کی اسلام آباد  میں سابق  وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں  نے حکومت اور پی ٹی آئی  کے درمیان  ہونے والے مذاکرات  کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ  فریقین  مذاکرات  کے ذریعے ہی معاملات حل کریں۔ دونوں رہنمائوں نے مذاکراتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے اور نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...