صبح سویرے ماں باپ سے مل کر حصول علم کیلیے سکول جانیوالے آرمی پبلک سکول کے طلبا اور ان کے والدین نہیں جانتے تھے کہ وہ کس مصیبت سے دوچار ہونے جا رہے ہیں بچے سکول پہنچے ،تدریسی عمل شروع ہوا اور پھر اطلاع آئی کہ چھہ دہشت گرد سکول میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،،دہشت گردوں نے سکول میں داخل ہونے کیلیے سکول کے عقب میں واقع قبرستان سے راستہ بنایا اور فوجی یونفارم میں ملبوس ہو کر اندر داخل ہوئے،، بچوں اور اساتزہ کو یرغمال بنایا ،،بزدل دہشت گرد سکول میں موجود پانچ سو سے زیادہ طلبا اور اساتزہ کو یرغمال بنا کر ،،وقفے وقفے سے معصوموں کی جانیں لیتے رہے اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمی اور جاں بحق افراد کی تعداد بڑھتی رہیپاک فوج اور دیگر اداروں نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور سکول کے اندر موجود بیشتر افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا