خیبر پی کےحکومت نےپشاور میں اسکول پرحملے کےخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کاکہنا ہے عمارتکابیشترحصہ کلیئر کرالیا گیا ہے ،غلام احمد بلورکہتے ہیں عمران خان وزیراعظم بننےسےپہلے صوبے پر توجہ دیں

Dec 16, 2014 | 15:27

پشاور میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےپرویز خٹک نےکہاکہ حملہ آور ایف سی اہلکاروں کی وردی میں ملبوس تھے،شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہےوزیر اعلیٰ خیبر پی کے نےواقعے کیخلاف صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شہدا کیلئے شہید پیکج کا بھی اعلان کیاسابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور نےسکول پرحملے سےمتعلق ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ آج تک یہودیوں نے ایسا کام نہیں کیا جوان مسلمانوں نےکیانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت  مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عمران خان  کےوزیر اعظم بننے میں ابھی کافی وقت ہ،وہ پہلے صوبے پر توجہ دیں،جب کہصوبائی وزیر اطلاعات خیبر پی کے مشتاق غنی کا کہنا کہ دہشت گردوں نےبچوں کوڈھال بنایا  ہےصوبائی وزیر شاہ فرمان نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ  بچوں پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے

مزیدخبریں