آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے وہ دن دورنہیں جب نفرت اوردہشت کواستعمال کرنیوالےانجام کوپہنچیں

Dec 16, 2014 | 15:40

کوئٹہ میں بلوچستان ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بہادر بیٹے مادر وطن کی حفاظت کےلیے تیار ہیں یقین ہے کہ بلوچ عوام اور کیڈٹس ملکی دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں رہینگے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے، بلوچستان کے جوانوں کو فوج میں بطور افسر تعینات کیا گیا، پاک فوج میں بلوچستان کےتمام زبانوں کےبولنے والوں کی نمایندگی ہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کےلیے اچھا مواصلاتی نظام ضروری ہے، خوش آیند ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی کیلیے ہر ممکن کام کررہی ہے، بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے، بلوچستان میں سات سو کلومیٹر سڑک پر کام مکمل کیا ہے، پاک فوج کے اہم قومی پروجیکٹس پر کام جاری ہیں جو ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیںاس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے بھی خطاب کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی

مزیدخبریں