کوئٹہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جہاں آٹھ سو پچاس کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا تربیت مکمل کرنے والے جوانوں میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ای ایم ای سینٹر کوئٹہ میں ہوئی آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزرا اور قبائلی عمائدین نے تقریب میں شرکت کیکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بھی تقریب میں موجود تھےانہیں چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا، جبکہ فضائیہ کے جہازوں نے فضا پر دھنک کے رنگ بکھیر دئیے۔تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے ملک سے وفاداری کا حلف اُٹھاتے ہوئے مادر وطن کی سرحدوں کی دفاع اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور محنت سے ادا کرنے کا عہد کیا۔تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے جوانوں میں انعامات اور اعزازی اسناد تقسیم کی گئی

ای پیپر دی نیشن