اسلام آباد میں تقریب سےخطاب میں احسن اقبال کاکہناتھا کہ سیاسی عدم استحکام اور شٹرڈاون سے معشیت کو نقصان پہنچاہے،جب کہ مضبوط معشیت سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہاحسن اقبال نےکہاکہ سیاسی استحکام نہ ہو تونوبل انعام یافتہ افراد بھی مسائل کو حل نہیں کر سکتے،پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں،امن وامان کی صورت حال،تحفظ خوراک اور قدرتی آفات جیسے خطرات کا سامنا ہے ان کاکہناتھا کہ گزشتہ دہائی میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،ملک میں آپریشن ضرب عضب بھی جاری ہے جس کے باعث دس لاکھ افراد کو گھر بار چھوڑنا پڑا،اس کے باوجود ہمارا سوشل سٹرکچر اچھا ہے جس کے باعث بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں،احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط سوشل سٹرکچر کی بدولت نوے فیصد آئی ڈی پیز کیمپوں میں نہیں رہ رہے،
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کاکہناہےکہ جس طرح ہڑتالوں اور شٹرڈاؤن کی کالیں دی جارہی ہیں،ایسے حالات میں ملک کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہے
Dec 16, 2014 | 16:02