افغان نیشنل پولیس،آرمی اورانٹیلی جنس نے گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں مشترکہ طور پر صوبہ غزنی، خوست، سرائے پل، بدخشان، ننگرہار، قندھار اور فریاب میں کارروائیاں کیں،، جس کے نتیجے میں بائیس جنگجو مارے گئے دہشت گردوں سے مختلف اقسام کے ہتھیاراور بارودی مواد قبضے میں لئے گئےمشرقی صوبہ کنٹرمیں افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بارہ طالبان جنگجوہلاک ہو گئے،، صوبہ ننگرہار میں طالبان کے افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ چار حملہ آور بھی مارے گئے۔ چھپرہارکے علاقے گوہرآبیک میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پانچ خودکش حملہ آٓور اپنے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔ ادھر افغان صوبہ پکتیکا سےداعش کے کمانڈر کو گرفتارکرلیا گیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کمانڈر کی شناخت قاری امنداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو قاری خالد کے نام سے بھی مشہور ہے
افغانستان میں فورسز کے آپریشن، جھڑپوں اور دھماکوں کے نتیجے میں پانچ خود کش حملہ آووروں سمیت اکتالیس طالبان ہلاک ہو گئے، افغان انٹیلی جنس نے داعش کے کمانڈر کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Dec 16, 2014 | 16:52