پاکستان کے مشرقی بازو کو الگ ہوئے تینتالیس سال ہو گئے ۔انیس سو اکہتر میں بھارت نے شیخ مجیب الرحمان کی مدد سے مکتی باہنی نامی تنظیم بنائی ۔اور اپنے فوجی مشرقی پاکستان میں داخل کر دیئے ۔جس سے ملک کو دو لخت کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ۔ بھارت نے مشرقی پاکستان میں حکومت کے خلاف بغاوت کی فضا پیدا کرکے وہاں حملہ کر دیا ۔جبکہ مغربی پاکستان پر بھی جنگ مسلط کر دی ۔اندرونی بغاوت کی وجہ سے پاکستانی فوج دارالحکومت ڈھاکا میں محصور ہو کر رہ گئی ۔اور پھر سولہ دسمبر انیس سو اکہتر کو جنرل نیازی نے بھارتی جنرل اروڑا کے سامنے اپنا ریوالور رکھ دیا اور پاک فوج کے ہتھیار پھینکنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔جس کے بعد مشرقی پاکستان الگ ہو ہر بنگلہ دیش بن گیا ۔