سانحہ پشاور نائن الیون سے بڑا، دلی ہمدردیاں والدین کے ساتھ ہیں : سہیل خان

Dec 16, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کا سانحہ نائن الیون سے بڑا ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے شہید بچے اللہ کی رحمت میں ہیں اور حملہ آور دہشت گرد اللہ کے غضب میں۔ ہماری دلی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جو پشاور حملے میں اپنی اولاد کھو بیٹھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے والدین کو صبر کی توفیق دے۔

مزیدخبریں