لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلہ میں لاہور بلیوز ٹیم تین سنچریوں کی مدد سے 511 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلے روز آغا سلمان اور حارث نذر نے جبکہ دوسرے روز رضا علی ڈار نے سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو مزید مستحکم کر دیا۔ رضا علی ڈار نے 133 رنز کی اننگز کھیلی۔ واپڈاکے نصیر اکرم نے چار جبکہ رازق حبیب اﷲ اور ذوالفقار بابر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ واپڈا نے ایک وکٹ پر 17 رنز بنا لیے تھے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائن نے نعیم الدین کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سات وکٹوں پر 337 رنز بنا کر کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 129 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ نعیم الدین نے 102 ناٹ آوٹ ہیں۔ نیشنل بنک کی ٹیم یو بی ایل کی پہلی اننگز کے 268 رنز کے جواب میں صرف 148 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ یو بی ایل نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 60 رنز بنا کر اپنی برتری کو 180 رنز کر لیا۔ سوئی سدرن گیس کے خلاف کراچی وائٹس ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس نے چار وکٹوں پر 214 رنز بنا لیے تھے ۔
قائداعظم ٹرافی : سپرایٹ مرحلہ، لاہور بلیوز کے 3 بلے بازوں کی سنچریاں
Dec 16, 2015