کراچی (صباح نیوز) پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیزتقریر پر درج مقدمات میں عبوری چالان اے ٹی سی میں پیش کردیا۔ پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کے خلاف درج 23 مقدمات میں سے 9 مقدمات کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ چالان میں پولیس نے الطاف حسین، فاروق ستار، وسیم اختر، رشید گوڈیل، خواجہ اظہار الحسن، ریحان ہاشمی، خالد مقبول صدیقی، سلمان مجاہد اور خواتین سمیت رہنماوں کو مفرور قرار دے دیا۔ عدالت نے چالان منظور کرلیا اور مقدمہ مزید کارروائی کے لئے ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا۔