کراچی: ڈرونز کے ذریعے دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے اعلی تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی اداروں نے پنجاب اور کراچی سے پڑھے لکھے نوجوانوں کا القاعدہ کا ایک ایسا گروہ گرفتار کر لیا جو ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کر رہا تھا اس گروہ نے ملک میں تباہی مچانے کیلئے خطرناک منصوبے تیار کر رکھے تھے۔ القاعدہ کے اس گروہ میں 10 سے 12 نوجوان شامل تھے جن میں سے بیشتر پکڑے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اس گروہ پر کافی عرصے سے نظر رکھی ہوئی تھی اس گروہ کی گرفتاری میں اس وقت تیزی آئی جب پروفیسر شکیل اوج کے قاتل القاعدہ کے برصغیر کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا جو کراچی کی ایک جانی پہچانی شخصیت کا بیٹا ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی اداروں نے چھاپے مارے، مزید گرفتاریاں کیں جن کی تعداد 10 سے 12 بتائی جاتی ہے۔ ان میں 3 انجینئرز بھی شامل ہیں۔ اس گروہ نے ٹیکنالوجی کے ذریعے امریکی ڈرونز کو جام کرکے گرانے، کور ہیڈ کوارٹرز سمیت اہم حساس تنصیبات اور افسروں پر ڈرون حملوں کے منصوبے بھی بنا رکھے تھے۔
پڑھے لکھے دہشت گرد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...