آراوزکے فیصلوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر مزید سماعت14جنوری تک ملتوی کر دی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پررکن قومی اسمبلی عبدالرحمان کانجو نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن میں جواب جمع کرا دیا۔ کانجو نے جہانگیر ترین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کومسترد کر دیا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے خانیوال میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں آر او ،ڈی آر او کے فیصلے سے متعلق درخواست کی سماعت تئیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پنجاب بلدیاتی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر نے ریماکس دئیے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں واضح لکھا ہے کہ آر او ڈی آر او کے فیصلوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔آر او ڈی آر کی خط و کتابت اور رابطوں کو بھی اب ہائی کورٹ میں چیلینج کیا جانے لگا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے وکلا کو تنبیہ کی کہ وکلا ہائی کورٹ جانے سے قبل عوامی نمائندگی ایکٹ کو کم از کم ایک بار پڑھ لیا کریں۔وکلا درست ہیں غلطی صرف الیکشن کمشن ہی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن