لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چےن کے درمےان تعلقات نئی بلندےوں کو چھو رہے ہےں اور وزےراعظم محمد نوازشرےف کے دور مےں دونوں ملکوں کے مابےن تعلقات مزےد مستحکم اور مضبوط ہوئے ہےں ۔ دورہ چےن کے دوران چےنی شہر چےنگ ژو¿ مےں مےڈےا سے گفتگو میں وزےراعلیٰ نے کہا کہ چےن کے تعاون سے پاکستان مےں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے متعدد منصوبوں پر تےزرفتاری سے کام کےا جارہا ہے جبکہ چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈورکے تحت بھی بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، توانائی کے شعبے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور 2017ءکے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبوں کی تکمےل سے ہزاروں مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی جس سے لوڈشےڈنگ پر قابو پانے مےں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر آنے والے دن میں بہتر سے بہتر ہورہے ہےںچائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور کے تحت علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے چےن کے صدرکے وےژن ”ون بیلٹ، ون روڈ“ کے تحت کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چےن کے درمےان تعلقات کی نئی جہتےں کھل چکی ہے اور ہم پاک چےن تعلقات کو نئی بلندےوں پر لےکر جائےںگے۔ چےن کے وزےراعظم لی کی چےانگ نے کہا ہے کہ لاہور کی اورنج لائن ٹرےن پاکستان کے عوام کےلئے چےن کی حکومت اور عوام کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چےن ٹرانسپورٹ سمےت تعمےروترقی کے تمام شعبوں مےں پاکستان سے اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ وہ چےنی شہرچےنگ ژو¿ مےں شنگھائی تعاون تنظےم کے اجلاس کے بعد ملاقات کے دوران وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے گفتگو کررہے تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف اس موقع پر چےن کے وزےراعظم کو تصوےروں اور نقشوں کے ذرےعے لاہور اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کی تفصےلات اور اس پر کام کی رفتار سے آگاہ کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے مےں کام کی رفتار اور معےار دونوں کا خےال رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ اورنج لائن ٹرےن پاکستان کے بےشتر علاقوں مےں اےک جدےد، آرام دہ اور محفوظ طرز سفر کا نکتہ آغاز ہے اور پاکستانی عوام اسے پاک چےن دوستی کی زندہ علامت سمجھتے ہےں ۔ چےن کے وزےراعظم لی کی چےانگ نے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی انتھک محنت اور کام کرنے کی غےر معمولی صلاحےتوں کی تعرےف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کے حوالے سے شہبازشرےف نے زبردست اقدامات کےے ہےں، شہبازشرےف کی قےادت مےں میٹرو ٹرین منصوبے پر جس تےزی سے کام ہورہا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ دریں اثناءارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبے معیار، شفافیت اور برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سانحہ پشاور کی پہلی برسی پر پیغام میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ16دسمبر2014ءکو انسانےت کے دشمن سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاور مےں معصوم بچوں اورعلم کی شمع روشن کرنے والوں کو بدترےن بربرےت کا نشانہ بناےا۔16دسمبر کو سکول کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلا دےا، قوم اس دلخراش سانحہ کو کبھی فراموش نہےں کرسکتی۔ معصوم بچوں کے خون کے نتےجے مےں دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پوری قوم متحد ہوئی ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک دھرتی کو پاک کرنے کےلئے فےصلہ کن جنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ نےشنل اےکشن پلان اور آپرےشن ضرب عضب کے ذرےعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ انشاءاللہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چےن سے نہےں بےٹھےں گے۔ شہےد بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفاےا کرکے اتارےں گے۔ شہےد بچوں کی عظےم قربانیوں نے قوم کو نےا حوصلہ اورعزم دےا ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں ان شہےد بچوں کی عظےم قربانےوں نے نئی روح پھونک دی ہے اوران لازوال قربانےوں کو ہمےشہ ےاد رکھاجائے گا۔قوم آج بھی شہداءکی لازوال قربانےوں کو فراموش نہےں کرسکی اور نہ کبھی ان عظےم قربانےوں کو بھلاےا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعلیٰ
اورنج لائن ٹرین عوام کیلئے تحفہ ہے : چینی وزیراعظم‘ تعلقات بلندیوں پر لے جائیں گے : شہباز شریف
Dec 16, 2015