قومی زبان تحریک، تنظیم اساتذہ اور تنظیم نفاذ اردو کا اجلاس، نفاذ اردو کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ

Dec 16, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان قومی زبان تحریک، تنظیم اساتذہ پاکستان اور تنظیم نفاذ اردو کے رہنماؤں اور سینئیر ارکان کا اجلاس ہوا۔ جس میں نفاذ اردو کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پہ عمل درآمد کے سلسلے میں حکومت نے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی۔ نفاذ اردو کا کیس جیتنے والے کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ یہ کھلی توہین عدالت ہے۔ ڈاکٹر اظہار الحق اور پروفیسر انجینئر اعجاز محمود شاہ اور ڈاکٹر شریف نظامی نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تحریک کے پروفیسر حافظ اشرف، سید تاثیر مصطفی اور شعبہ تعلیم و تدریس کے انچارج پروفیسر رضوان الحق بھی شریک تھے۔ تینوں تنظیموں نے فیصلہ کیا کہ نفاذ اردو کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔

مزیدخبریں