لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اختر علی خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں چودھری سجاد احمد چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں، انہیں گوجرانوالہ کے 36 میں سے 25 ممبران کی حمایت حاصل ہے، 25ممبران میں سے 15 مسلم لیگ ن سے ہیں چودھری سجاد نے اس موقع پر کہا کہ وہ منتخب ہو کر علاقے کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔