سقوط ڈھاکہ میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کا کردار کسی سے مخفی نہیں: ذکر اللہ مجاہد

Dec 16, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کا کردار کسی سے مخفی نہیں ہے۔ بنگلہ دیش میں بھی بھارت نواز وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی پوری سرپرستی اور مدد بھارتی سرکار کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آج بعد نماز مغرب دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سقوط ڈھاکہ کے اہم موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں