اے پی ایس پشاور میں ہونے والی مرکزی تقریب، سول اور عسکری قیادت کی شرکت, دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کےعزم کا اعادہ

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں آرمی پبلک سکول پشاور میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی، شہدا کے لواحقین اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائے ہوئے شریک ہوئے، وزیراعظم اور آرمی چیف نے طلبا اور ان کے والدین کو فرداً فرداً خوش آمدید کہا،شرکا نے اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں بنائی گئی یادگار شہدا پر حاضری دی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
آرمی پبلک اسکول کے طالب علم انس گوہر نے استقبالیہ تقریر میں شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پوراملک ہمارے غم میں برابرکاشریک ہے، ہمارےحوصلےپست نہیں اوربلندہوئےہیں۔
اس کے بعد طلبہ نے شہید ہونے والے ساتھیوں کیلئے دعائیہ کلام پیش کیا۔
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے شہداء کے لواحقین میں اعزازی میڈلز، اسناد، پلاٹ کے کاغذات تقسیم کئے، پرنسپل و بانی اے پی ایس طاہرہ قاضی شہید کو خصوصی میڈل سے نوازا گیا،اے پی ایس کے طلبا نے شہید ساتھیوں کی یادیں تازہ کیں-

ای پیپر دی نیشن