رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر ایم کیو ایم اوردوسری اپوزیشن جماعتیں ایک ہوگئیں

رینجرز کے خلاف قرارداد سے قبل اپوزیشن جماعتیں متحد نہیں تھیں۔ ایم کیوایم ایک جانب اور فنکشنل لیگ، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی دوسری جانب تھی لیکن جب جلد بازی میں حکومت کی جانب سے قرارداد لاکر پاس کی گئی تو تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں ، اپوزیشن نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کو نیشنل ایکشن پلان سے غداری قراردیا- خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ  قرارداد کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتاہے-
اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی سندھ سے کرپشن اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کو جرم سمجھتی ہے تو رینجرز کو کرپٹ عناصر اور ٹیرر فناسنگ کے خلاف کارروائی سے کیوں روک رہی ہے-

ای پیپر دی نیشن