لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ساڑھے دس بجے صبح یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر ایک فکری نشست بعنوان”یوم سقوط ڈھاکہ۔ محرکات کا حقیقت پسندانہ تجزیہ“ منعقد ہو رہی ہے۔ نشست کی صدارت چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔علاوہ ازیں سانحہ¿ آرمی پبلک سکول ،پشاورمیں شہید ہونیوالے طلبا و طالبات اور اساتذہ¿ کرام کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے بلندی¿ درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔